اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے لئے دائر کی گئی اپیل پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی

جمعرات 2 اپریل 2020 20:43

اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے لئے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) مقامی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے لئے دائر کی گئی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان ایک جھوٹا شخص جس نے ان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔ جبکہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا ہے۔ جسے کالعدم قرار دیا جائے۔