وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے پیش نظر کثیر الضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائیگی
عمران خان نے اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی بھی اصولی منظوری دیدی موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے، درست ڈیٹاکی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مختلف ملکوں میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ، پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں۔ یہاں ہمارا مقابلہ محض کورونا سے ہی نہیں ، غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے، ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا، وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2020 22:27
(جاری ہے)
جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورنا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل، وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے وزیر اعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں معاشی و انتظامی اقدامات خصوصاً صوبہ سندھ سے بلوچستان اور پنجاب کو گندم کی بلاتعطل ترسیل، صنعتی یونٹس کی روانی، سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد، وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہتری اور کورونا کے حوالے سے مصدقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات اور ان پرپیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے پیش نظر کثیر الضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائے گی جو مختلف شعبوں کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کر سکے۔ مصدقہ ڈیٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ درست ڈیٹاکی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ * وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مختلف ملکوں میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملکی حالات و واقعات کے مطابق بہترین اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں۔ یہاں ہمارا مقابلہ محض کورونا سے ہی نہیں بلکہ غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو کورونا کی تشخیص کے لئے مطلوبہ میڈیکل سہولیات، کٹس، وینٹی لیٹرز و دیگر آلات کی دستیابی اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر نجی شعبے کی دو لیبارٹریوں کو این ڈی ایم اے کی جانب سے ٹیسٹ کے آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیسٹ کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔ اس تجربے کو مدنظر رکھ کر یہ سہولت مزید چودہ لیبارٹریز میں فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی بھی اصولی منظوری دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت اور نامساعد حالات میں انسانیت کی خدمت سے سرشار ڈاکٹروں اور طبی عملے کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے سے وابستہ ان مسیحاؤں کی تمام تر ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.