Live Updates

تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون کی عطیات جمع کرنے کے لیے انڈس ہسپتال نے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

لاک ڈائون کے پیش نظر تھیلیسیمیا کے بچے ہم سب کے منتظر ہیں،ان بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے شہری خون کے عطیات دیں، پی ٹی آئی سندھ

جمعرات 2 اپریل 2020 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون کی عطیات جمع کرنے کے لیے انڈس ہسپتال کی موبائل وین تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاوس پہنچ گئی جہاں انڈس ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ مہم میں کراچی کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

جس میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی، سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی اور رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے بھی خون کے عطیات دیئے، اس دوران پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ ان مشکل حالات میں تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہے،پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خون کے عطیات دیئے،عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ان بچوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں،بعد ازاں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کراچی کے سیکریرٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ لاک ڈائون کے پیش نظر تھیلیسیمیا کے بچے ہم سب کے منتظر ہیں،ان بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے شہری خون کے عطیات دیں،رکن قومی اسمبلی عطاللہ خان نے بھی تمام شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض ہمارے بچے ہیں، مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں،اس مشکل وقت میں بلاتفریق مزہب و مسلک انسانوں کا ساتھ دیں، قوم کو بیک وقت بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اور عظیم قومیں ہر قسم کی مشکلات کا سامنا با آسانی اتحاد و یک جہتی کے ساتھ کر لیتی ہیں،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات