Live Updates

چکی مالکان کا لاک ڈاؤن کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، بلال غفار

مہنگا آٹا فروخت کرنے والے مشکل وقت میں عوام کی مشکلات میں افافہ کررہے ہیں، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی

جمعرات 2 اپریل 2020 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے چکی مالکان کی جانب سے عوام کو مہنگا آٹا فروخت کرنے پر برہمی کا اظہار رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ چکی مالکان کا لاک ڈاؤن کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ایک شرمناک عمل ہے چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے 40سی41روپے فی کلو گندم خرید کر عوام کو 64سے 68روپے فی کلو میں آٹا فروخت کر رہے ہیں اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کی 100کلو بوری کی قیمت4000 سے 4100روپے ہیچکی مالکان کو اوپن مارکیٹ سے فی کلو گندم 40سی41روپے میں مل رہی ہے چکی مالکان فی کلو 12روپے سے 13روپے منافع کما رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں کراچی کے بعض علاقوں میں 5کلوچکی آٹے کا بیگ325اور320 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہیآٹے کی قیمتوں میں ڈھٹائی کے ساتھ اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے سندھ حکومت کرونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھے چکی مالکان قانون شکنی کررہے ہیں انہیں روکنے والا کوئی نہیں سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،مہنگا آٹا فروخت کرنے والے مشکل وقت میں عوام کی مشکلات میں افافہ کررہے ہیں صوبائی حکومت کی شکائیتی ہیلپ لائن سروس برائے نام ہے متعلقہ ادارے ناجائز منافع خور چکی مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے مزید کہاکہ لاک ڈاؤن کی آرڑ میں چکی مالکان کو کھلی بدمعاشی کرنے نہیں دیں گے قانون سے بالا تر نہیں سندھ حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل غیر فعال ہوچکی ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام دشمن پالیسی کے پیچھے عناصر کو بینقاب کیا جائے اور ایسے دکانداروں اور سپلائیرز کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات