ایمریٹس اسکائی کارگو نے کارگو کی ریکارڈ آمد و رفت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا

جمعرات 2 اپریل 2020 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) COVID-19 کی عالمی وباء کے تناظر میں پیدا ہونے والے مشکل حالات کے تناظر میں ایمریٹس نے ضروری اشیاء کی ریکارڈ ساز ترسیل کر کے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر لیا۔ کارگو ایئر لائن کراچی سے دبئی کے درمیان پرواز کرنے والے بوئنگ777-300 کے ذریعے 62 ٹن کارگو کی ترسیل کر کے موجودہ ہفتے کے آغاز میں قائم کئے جانے والے 56 ٹن کارگو کی ترسیل کے اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر کر لیا۔

پاکستان سے بر آمد ہونے والی اشیاء میں گوشت ، مچھلی اور سبزیاں شامل تھیں جبکہ در آمد ہونے والی اشیاء میں ادویات ، ٹیسٹنگ مشینز ، دیگر طبی آلات ، صنعتی مشینری ، ڈرلنگ کے آلات اور عام استعمال کی اشیاء شامل تھیں ۔ مسافر پروازوں کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ مسائل کے باوجود ایمریٹس اسکائی کارگو اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہفتہ وار چار کارگو پروازوں کے ذریعے اشیائے خو رد نوش اور طبی اشیاء کی پاکستان سے درآمداور بر آمد کراچی اور لاہور کیلئے چلنے والی ایک ایک پرواز کی بدولت جاری رہیں ۔

(جاری ہے)

اس اقدام کی بدولت ضروری اشیاء کی ان مقامات تک ترسیل ممکن ہوسکے گی جہاں پر ان کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح عالمی سپلائی چین کھلی رہے گی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام الناس اور کاروبار کی معاونت جاری رہے گی ۔حالیہ ہفتوں میں ایمریٹس اسکائی کارگوں نے تقریباًً 100 ٹن امدادی سامان ، بشمول میلان کے ہسپتال کیلئے 55 ٹن آلات اور 55 ٹن حساس در جہ حرارت والی ادویات نیو یارک پہنچائی ہیں۔

مارچ اور اپریل میں کارگو ایئر لائن چہرے کے ماسک اور دیگر آلات کی ترسیل کیلئے بڈ ا پیسٹ کیلئے نو چارٹرڈ طیارے چلائے گا۔ ایمریٹس اسکائی کارگو مشرق وسطیٰ کے اطراف میں غذائی اشیاء کی ترسیل کیلئے بھی نمایاں اقدامات کر رہا ہے اور اس کی خصوصی پر وازیں بر صغیر اور افریقہ سے ٹنوں میں کم معیاد والی اشیاء دبئی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔

ایمریٹس کے ڈویژنل سینئر وائس پریزیڈینٹ ، کارگو ، نبیل سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ اس کڑے وقت میں ہمارا پختہ عزم ہے کہ ایمریٹس اسکائی کارگو ضروری سامان کی ترسیل کیلئے ایک ایسا مثبت کردار ادا کرے جس کے باعث ضروری اشیاء جیسے کہ غذائی اجناس ، ادویات، آلات ، مشینری اور کاروبار کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے درکار ساز و سامان کی فراہمی جاری رہے۔

ایک بہت اہم اور کسٹمر کی ضرورت پر توجہ رکھنے والے کاروبار کی حیثیت سے ہم نے اپنے کارگو آپریشن کیلئے بہت کم وقت میں ایک نیا نیٹ ورک اور نیا نظام الاوقات مرتب کر لیا ہے ۔ ہم نے اپنے وسیع کنجائش والے مسافر بردار طیارے بوئنگ 777 کی گنجائش کو اپنے فریٹر طیارے میں موجود گنجائش کی مطابقت سے مرتب کیا ہے۔ مزید براں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرنے اور اخرجات مین کمی لانے کیلئے ہم نے عارضی طور پر اپنا تمام کارگو ہینڈلنگ آپریشن دبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر منتقل کر دیا ہے ۔

ہم مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک سے آنیوالی اپنے کسٹمرز کی مانگ کو جلد سے جلد پورا کریں ۔ایمریٹس اسکائی کارگو کے کارگو کے عالمی آپریشن کیلئے جاری کردہ نئے نظام الاوقات میں بوئنگ 777کے مسافر بردار طیارے پر چلنے والی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں یہ طیارے ہر پرواز میں تقریباًً 40 ٹن کی گنجائش نچلے ڈیک میں فراہم کریں گے اور ایمریٹس کے فریٹر ظیاروں پر فراہم کی جانے والی گنجائش کو سہارا دیں گے۔

یہ کارگو پروازیں مشرق وسطیٰ ، افریقہ، ایشیاء ، یورپ اور آسٹریلیاء کے 30 مقامات کے لئے چلائی جائیں گی اور ان میں سے زیادہ تر مقامات کیلئے روزانیہ یا ہقتہ وار بنیاد پر ایک سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں گی۔ پہلی اپریل ، 2020 سے ایمریٹس اسکائی کارگو اپنا کارگو ہینڈلنگ کا تمام آپریشن دبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر منتقل کر دے گا اور اسکائی سینٹرل DWC پر آپریشن کو عارضی طور پر منتقل کردے گا۔ اس اقدام کی بدولت فریٹرز اور ایمریٹس کے مسافر طیاروں پر منتقل کئے گئے کارگو آپریشن میں بہتری آئے گی۔ ایمریٹس اسکائی کارگوکے آپریشن کے شیڈول کے بارے میں مزید معلومات ایئر کارگو کیریئر کی ویب سائٹ سے ھاصل کی جا سکتی ہیں ۔