وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پورگوجرانوالہ آمد،واٹر سیکٹرکے ماڈل پراجیکٹ کامعائنہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کولاہوررنگ روڈکے سدرن لوپ پراجیکٹ کے حوالے سے دریائے راوی کی ماڈل سٹڈی کے بارے میں بھی بریف کیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 اپریل 2020 19:42

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پورگوجرانوالہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے آج ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پورگوجرانوالہ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واٹر سیکٹرکے ماڈل پراجیکٹ کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کولاہوررنگ روڈکے سدرن لوپ پراجیکٹ کے حوالے سے دریائے راوی کی ماڈل سٹڈی کے بارے میں بریف کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہوررنگ روڈکے سدرن لوپ پراجیکٹ کے حوالے سے دریائے راوی کی ماڈل سٹڈی پراجیکٹ کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان روڈ اوررنگ روڈ کے ویسٹرن لوپ کے ہائیڈرولک ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لنگر وال بریج پر بنے ہوئے ماڈل پراجیکٹ کا عملی مظاہر ہ دیکھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ منصوبے کیلئے نندی پور میں ماڈل پراجیکٹ تیار کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واٹر سیکٹر کے ماڈل پراجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پور کی کارکردگی اوراستعداد کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پورمیں ہائیڈور پراجیکٹ کے بارے 2ہزار سے زائد ریسرچ ہوچکی ہیں۔

نندی پور ریسرچ سٹیشن بعض دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کرچکا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پور میں واٹر سیکٹر کے ماڈل پراجیکٹس کے بارے میں کام ہورہاہے اور ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پور میں تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر بھی ریسرچ کی جارہی ہے۔سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ کو پانی کے بہاؤ،بند اورآبی گنجائش کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر، سیکرٹری آبپاشی،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔