آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پندرہ لاکھ سے زائد اساتذہ کی خدمات ٹائیگر فورس کے لیئے پیش کردیں

کرونا وائرس کے بعد حکومتی ریلیف پیکیج کی شفاف فراہمی پنجاب کے 80 ہزارنجی تعلیمی اداروں کے ذریعے کی جائے ٰ یونین کونسل کی سطح پر سکولز کے ذریعے مستحق لوگوں کو راشن پہچایا جاسکتا ہے ،صدر ابراراحمد خان

جمعرات 2 اپریل 2020 23:50

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پندرہ لاکھ سے زائد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پندرہ لاکھ سے زائد اساتذہ کی خدمات ٹائیگر فورس کے لیئے پیش کردیں ،اس ضمن میں ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد حکومتی ریلیف پیکیج کی شفاف فراہمی پنجاب کے 80 ہزارنجی تعلیمی اداروں کے ذریعے کی جائے۔

یونین کونسل کی سطح پر سکولز کے ذریعے مستحق لوگوں کو راشن پہچایا جاسکتا ہے،سکولز مالکان کے پاس مستحق پیرنٹس کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے،کم وسائل کے حامل سکولز میں سٹاف کو بھی ریلیف پیکیج دیا جائے، سکولز کے ذریعے سامان کی ترسیل ٹائیگر فورس سے زیادہ بہتر انداز سے ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی سکولز کے 15لاکھ اساتذہ کو ٹائیگر فورس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے،ہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ماضی گواہ ہے پولیو مہم ہو یا خسرہ مہم ،سیلاب ہو یا کوئی اور آفت نجی تعلیمی اداروں نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حکومت کا ہاتھ بٹا تے رہے ہیں ،اب بھی ہم تیار ہیں لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان ہوں یا آفت ان مشکل ترین گھڑیوں میں ہاتھ بٹانے والوں کا خیال رکھے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے ،تاکہ ملکی ترقی میں ہاتھ بٹانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی