کوئٹہ ،کراچی روڈ پر دو ٹریفک حا دثات میں 2ٖٓ ٖافراد جا ں بحق، تین زخمی ہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2020 22:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) کوئٹہ ،کراچی روڈ پر مختلف واقعات و حا دثات میں 2ٖٓ ٖافراد جا ں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور عبداللہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کر دیا گیا، دریں اثناء کوئٹہ میں جمعرات کو کوئٹہ سبی روڈ پر اسٹیل مل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ، مزید کارروائی جاری ہے۔