کرونا وائرس کے باعث 6 ہفتے کا بچہ دم توڑ گیا

امریکا میں وائرس سے متاثرہ نومولود بچہ گزشتہ ہفتے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، واقعہ دنیا میں وائرس کے باعث سب سے کم عمر موت قرار

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2020 00:32

کرونا وائرس کے باعث 6 ہفتے کا بچہ دم توڑ گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے باعث 6 ہفتے کا بچہ دم توڑ گیا، امریکا میں وائرس سے متاثرہ نومولود بچہ گزشتہ ہفتے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، واقعہ دنیا میں وائرس کے باعث سب سے کم عمر موت قرار۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کے باعث کم عمر ترین موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سے امریکی گورنر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا:

بتایا گیا ہے کہ 6 ہفتے کے نومولود بچے کو گزشتہ ہفتے ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں ٹیسٹ اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹرز نے بچے کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ اس واقعے کو دنیا میں کرونا وائرس کی کم عمر ترین موت قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے کے بچے کی موت ظاہر کرتی ہے کہ یہ وائرس کس قدر خطرناک ہے، اس لیے ہر عمر کے لوگوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار ہو چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔

194578 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے۔ امریکا میں 20 جنوری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور تب سے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار 300 افراد اس موذی وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ امریکا میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسپین امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

پوری دنیا میں اب کورونا وائرس کے مریض اسپین سے زیادہ صرف اٹلی اور امریکا میں ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹلی میں تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار بنتی ہے۔ اسپین میں مزید اضافے کے بعد اب ایسے متاثرین کی تازہ ترین تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ یوں صرف ان تین سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 60 ہزار ہو چکی ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں کورونا اوائرس کے مریضوں میں سے پینتالیس فیصد سے زیادہ کا تعلق صرف امریکا، اٹلی اور اسپین سے ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 13 ہزار سے زائد جبکہ اسپین میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔