جمعے کے دن کی مناسبت سے صدر پاکستان عارف علوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام

حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ اللہ ہمیں معاف کرے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔ صدر پاکستان

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 3 اپریل 2020 08:00

جمعے کے دن کی مناسبت سے صدر پاکستان عارف علوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اپریل 2020ء) جمعے کے دن کی مناسبت سے صدر مملکت عارف علوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام۔ حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ اللہ ہمیں معاف کرے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔ تفصیلات مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمعے کی نماز کے حوالے سے قوم کو خصوصی درخواست کی ہے۔

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے جمعہ کی طرح اس جمعے کو بھی ظہر کی نماز گھر میں ہی ادا کریں گے۔ اپنے پیغام میں ان کہنا ہے کہ میں اس شفیق پیغمبر ﷺ کا پیروکار ہوں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان کا قوم کو مخاطب کر کے کہنا ہے میری دعا ہے آپ سب صحت مند اور سلامت رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں، حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ 
انہوں قوم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔