فرانس میں کوروناوائرس سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

ایک ہی دن میں 1355 ہلاکتوں کے بعد فرانس میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 400 کے قریب پہنچ گئی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 3 اپریل 2020 10:50

فرانس میں کوروناوائرس سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ
فرانس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبا-03اپریل2020ء) فرانس کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس نے اپنی تباہی سے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے ۔ اب فرانس میں ایک دن کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارد ہوئی ہیں جس کے بعدعندیہ جا رہا ہے کہ فرانس میں کوروناوائرس کی تباہی میں مزید اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق ایک ہی دن میں 1355 ہلاکتوں کے بعد فرانس میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 400 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب فرانس میں 60 ہزار کے قریب لوگ کورونا وائر س کی وجہ سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں بھی صورتحال مزیدخراب ہوگئی جس کے بعد حکام نے ملک میں نافذکردہ لاک ڈاون میں توسیع کردی، یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین کوروناوائرس سے متاثر ہونیوالا سب سے بڑا ملک ہے، جہاں اب تک کورونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد افراد موت ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ چکی ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں فوج کی مدد حاصل کرلی، پندرہ ہزار فوجی کورونا وائرس کیخلاف لڑنے میں مدد کریں گے۔برطانیہ میں مزید 570 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 4ہزار سے زائد نئے کیس بھی سامنے آگئے ہیں۔دوسری جانب ابھی تک اس کی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی ۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی مصدقہ ویکسین منظر عام پر نہیں آ سکی۔

تاہم گزشتہ رو ز آسٹریلیاکے سائنسدانوں نے تیار کردہ ویکسین کو انسانوں پر استعمال کرنے کے تجربے کو شروع کر دیا ہے جس کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ ایک طرف ماہرین کی جانب سےویکسین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری جانب کورونا وائر س کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک صرف چین اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکا ہے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد حیران کن طور پر 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔