بھارت: لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کا نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیا گیا

شوہر کی خواہش ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آںے والی مشکلات کو یاد گار بنایا جائے ۔ والدہ پریتی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 3 اپریل 2020 11:22

بھارت: لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کا نام کورونا اور ..
رائپور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 اپریل 2020ء ) لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطبق بھارتی کے علاقے رائپور میں ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں کو نام مہلک وائرس سے منسلک کر دیا ہے۔ خاتون نے اس فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے آنے سے لوگوں کی توجہ صفائی ستھرائی ، حفظان صحت سمیت دیگر اچھی عادات کی جانب توجہ دلائی۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا اور کویڈ ان تمام مشکلات کی یاد دلاتی ہے جن کو شکست دے کر اس مشکل مراحل سے گزرنا پڑا۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ تاہم والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا نام تبدیل بھی کرسکتے ہیں ، بچوں کی 27 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش انتہائی مشکل حالات میں کوئی اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کے والد چاہتے ہیں کہ اس دن کو یادگار بنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

جڑواں بچے اپنے منفرد نام کی وجہ سے پور ے ہسپتال میں توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ۔ ہر شہری کی خواہش ہے کہ وہ کورونا اور کویڈ نام کے بچوں کا دیدار کر سکیں۔ واضح رہے  کورونا وائرس کے باعث نہ صرف بھارت بلکہ کئی ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو جاری ہے ۔ اور شہریوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ پورے بھارت میں وزیر اعظم مودی کی کال پر جنتا کرفیو کا آغاز ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی تصاویر میں بھارت سنسان دکھائی دے رہا ہے۔ سڑکوں سنسان اور دکانوں کو تالے لگ چکے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اتوار سے عوامی کرفیو کا اہتمام کریں گے اور 22 مارچ کی صبح سات بجے سے رات نو بجے تک ملک بھر کے تمام شہریوں کو ”جنتا کرفیو“ نافذ رہے گا.