میر شکیل الرحمان نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا

جنگ، جیو عمران خان کی تشہیر نہ کرتا تو کبھی وزیراعظم نہ بن سکتے ۔ نجم سیٹھی کا دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 3 اپریل 2020 11:42

میر شکیل الرحمان نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا
لاہور ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 اپریل 2020ء ) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اسی وزیراعظم نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرا دیا۔ نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ اگر جیو عمران خان کی تشہیر نہ کرتا تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہ بن سکتا۔

اس حوالے سے صحافی صدیق جان نے کہا ہے کتنے بھی چھوٹے بچے سے پوچھ لیں کہ عمران خان کا مخالف میڈیا کون سا ہے تو وہ جیو کا نام لے گا، نجم سیٹھی کا دعویٰ جھوٹا ہے جیو نے سب سے زیادہ مخالفت عمران خان کی کی ۔ صدیق جان کا کہنا تھا کہا الیکشن کے دنوں میں جیو سابق وزیراعظم نوازشریف کی تشہیر بھی کرتا رہا، ایک جانب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی یہ موقف اختیار کرتی ہے کہ عمران خان کو فوج نے وزیراعظم بنوایا جبکہ دوسری جانب نجم سیٹھی دعویٰ کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو جیو اقتدارمیں لایا۔

(جاری ہے)

یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہےمیر شکیل الرحمان کو نیب کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے۔اس سے پہلے میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو نیب میں پیش ہوئے جہاں ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔میر شکیل الرحمن دوسری بار 12 مارچ کو نیب میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔

غیر قانونی پلاٹس پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔جس کے بعد اُنہیں حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمن پر نواز شریف دور میں 54 پلاٹس پر غیر قانونی رعایت لینے کا الزام ہے۔میر شکیل الرحمن نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا۔آج نیب میں دوبارہ پیش پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔