کورونا وائرس کی وجہ سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس 2020ء منسوخ

جمعہ 3 اپریل 2020 12:24

کورونا وائرس کی وجہ سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس 2020ء ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2020ء کو منسوخ کر دیا گیا۔ سابقہ اعلانات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 29 جون سے 12 جولائی کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ مزید برآں گراس کورٹ کا پورا سیزن آف رہے گا، اور کم سے کم 13 جولائی تک دنیا میں کہیں بھی پیشہ ور ٹینس ایونٹ نہیں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہر سال موسم گرما میں کھیلوں کا تازہ ترین ایونٹ ہوتا کو منسوخ کردیا گیا جبکہ یورو فٹ بال 2020ئ اور ٹوکیو اولمپکس 2020ء کو 12 ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے ومبلڈن اوپن کی منسوخی فرانچ اوپن کے التوا کے بعد ہوئی ہے ، جو مئی میں شروع ہونا تھا لیکن 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے دوران دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔ آل انگلینڈ کے لان ٹینس کلب کے چیئرمین ائن ہیوٹ نے کہا ہے کہ یہ پہت اہم فیصلہ ہے جسے اسوقت ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حالات میں عوامی اور کھلاڑیوں کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔