دس روپے کی چیزدس روپے میں ہی فروخت کریں ، ہوسکتا ہے اللہ ہم سے راضی ہوجائے، انور مقصود

جمعہ 3 اپریل 2020 12:24

دس روپے کی چیزدس روپے میں ہی فروخت کریں ، ہوسکتا ہے اللہ ہم سے راضی ہوجائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) نامور پاکستانی سکرپٹ رائٹر انور مقصود نے کہا کہ ہمیں حقوق العباد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میںکہا کہ اس وقت سب سے ضروری کام یہ ہے کہ انسانوں تک ان کی بنیادی ضروریات پہنچانے میں انصاف سے کام لیا جائے۔حقوق العباد کی ادائیگی میںٰ کوتاہی اللہ کی ناراضی کا باعث ہے۔انہون نے کہا کہ نماز کے وقت کے بغیر ازانیں دینے والے لوگ اس مشکل وقت میں اپنا منافع بھی چھوڑ کر دیکھیں اور 10روپے کی چیز 10روپے میں ہی فروخت کریں ، ہوسکتا ہے اللہ ہم سے راضی ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :