شہریوں کو40 ہزارروپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگز

جمعہ 3 اپریل 2020 12:38

شہریوں کو40 ہزارروپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کی مد میں 250 ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) 40 ہزارروپے مالیت کے انعامی بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوںکو اب تک 250 ارب روپے واپس کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگزکے ایک سینئیرعہدیدارنے اے پی پی کوبتایا کہ گزشتہ سال جون میں حکومت نے 40 ہزارروپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے لیکراب تک شہریوں کوبانڈز کی واپسی کی مد میں کل 250 ارب روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، ان بانڈزمیں شہریوں کی جانب سے کل سرمایہ کاری کاحجم 258 ارب روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانڈز ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ شہریوں کوبانڈزکی واپسی یا سی ڈی این ایس کی دیگرسکیموں میں سرمایہ منتقل کرنے کا اختیاردیاگیا تھا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گزشتہ نومبرمیں سی ڈی این ایس کے مختلف سکیموں کے منافع پرنظرثانی کی گئی تھی جس کے بعد سکیموں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :