کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 3 اپریل 2020 12:38

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، عالمی ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے امکان ظاہر کرتے ہو کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ تک اور مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریوسٴْس نے یہ بات جنیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کو چین کے حکام کی جانب سے نئے کورونا وائرس کی پہلی اطلاع تین ماہ پہلے دی گئی تھی۔ ٹیڈروس نے دنیا بھر میں انفیکشنز کی تعداد میں اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ملکوں سے کمزور اور محروم طبقے کے افراد کو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی کیونکہ کئی ممالک لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔چین نے وائرس سے متاثرہ ایسے افراد کو ہسپتال سے رخصت کرنا شروع کر دیا ہے، جن میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں، تاہم چین میں وائرس کے پھیلاو کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :