ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خیبر پختونخوا میں بھی تھرو بال کی سرگرمیاں معطل، ارشد حسین

جمعہ 3 اپریل 2020 12:40

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خیبر پختونخوا میں بھی تھرو بال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دیگر کھیلوں کی منسوخی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے باعث تھرو بال کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں اور عوام کی زندگیوں کو بچانا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور عالمی تھروبال فیڈریشن نے پہلے ہی دنیا بھر میں دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کی بھی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وبائ ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت جلد از جلد کورونا وائرس پر قابو پا لے گی اور عوام کو چاہیے حکومت کی جانب سے دی گئیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :