کراچی :ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گلشن حدید کےنجی ہسپتال بند کر دیئے گئے

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ڈاکٹر گلشن حدید میں کلینک چلا رہا تھا ، او پی ڈیز سروس بھی بند کر دی گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 3 اپریل 2020 12:27

کراچی :ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گلشن حدید کےنجی ہسپتال ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 اپریل 2020 ء ) ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گلشن حدید کراچی کےنجی ہسپتال بند کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد تمام نجی کلینکس اور ہسپتالوں کو بند کرا دیا گیا ہے۔ آج سے تمام او پی ڈیز بند رہے گی۔ سٹاف ہسپتالوں میں آئے گا اور صرف ایمرجنسی کے کیسز کو ڈیل کیا جائے گا۔

نجی ہسپتالوں کو بند کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ملیر ، ضلعی ہیلتھ آفیسر کے درمیاں منعقد اجلاس میں کیا گیا ۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ڈٓاکٹر کلینک چلا رہا تھا۔ جس کے بعد سے فیصلہ کیا گیا کہ گلشن حدید میں تمام نجی ہسپتالوں کو بند کیا جائے گا تاکہ دیگر زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

تام صرف ایمر جنسی کے کیسز کو ڈیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا سے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان بھی سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سول اور عسکری حکام کے اعلی سطح اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی سطح پر ریلیف کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

جبکہ صوبے میں ریلیف کے جتنے بھی کام کیے جارہے ہیں انہیں مخیرحضرات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری ازالہ کے لئے کام کرے۔ریلیف کے کاموں میں تاخیر جاری رہنے سے صوبے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔جس سے بحران جنم لے سکتا ہے۔ خدشات کے پیش نظر یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین میں ریلیف اشیاء کی تقسیم ایک دن کے اندر شروع کی جائے۔ یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔