دو دن میں 4 لاکھ 8 ہزار نوجوانوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کروا لی،

9 ہزارخواتین رضا کار بھی فورس میں شامل، پنجاب 2 لاکھ 76 ہزار رضا کاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر

جمعہ 3 اپریل 2020 13:21

دو دن میں 4 لاکھ 8 ہزار نوجوانوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 2 روز کے دوران ملک بھر سی4 لاکھ 8 ہزار سے زائد نوجوانوں نے خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروایا، 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئیں، رجسٹریشن کا عمل بھرپور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو روز کی رجسٹریشن عمل کے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر سے 2 لاکھ 76 ہزار رضا کار، سندھ بھر سے 62 ہزار 839 نوجوان ، خیبر پختونخوا سے 52 ہزار 171 نوجوان رضا کار، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 6 ہزار 408 نوجوان ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی رضا کار ٹیم میں آزاد کشمیر سے 4 ہزار 173 اور بلوچستان سے 3 ہزار 13 نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 1 ہزار 549 ہو گئی ہے ۔ خواتین رضاکاروں کی سب سے زیادہ شمولیت پنجاب اور سندھ سے ہوئی ہے۔