کورونا کے خلاف ٹائیگرفورس کا قیام حکومت کا انقلابی ا قدام اور ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں، ۱ٓزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں وزیراعظم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

اپوزیشن ٹائیگر فورس کے قیام پر پوائنٹ سکورنگ نہ کرے،ہر مکتبہ فکر وجماعت کا نوجوان فورس کا حصہ بن سکتا ہے، اپوزیشن کی جائز تنقید اور مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب

جمعہ 3 اپریل 2020 13:21

کورونا کے خلاف ٹائیگرفورس کا قیام حکومت کا انقلابی ا قدام اور ملک کے ..
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ٹائیگرفورس کا قیام حکومت کا انقلابی ا قدام اور ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیںجبکہ ۱ٓزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں وزیراعظم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںنیز اپوزیشن ٹائیگر فورس کے قیام پر پوائنٹ سکورنگ نہ کرے کیونکہ ہر مکتبہ فکر وجماعت کا نوجوان فورس کا حصہ بن سکتا ہے تاہم ہم اپوزیشن کی جائز تنقید اور مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

جمعہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے اسلئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات قومی و مذہبی جذبے سے ضرورت مندوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم آمدن والے مستحق گھروں میں راشن کی تقسیم کیلئے ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جس کا مقصد باعزت طور پر ضرورت مندوں میں گھر گھر راشن کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں جو نوجوان رجسٹرد ہونگے وہ مختلف اداروں کی ڈیمانڈ پر غریبوں کی مدد کیلئے مہیا کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف ٹائیگرفورس کا قیام انقلابی قدم ہے اور ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں نیز ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مخیر حضرات وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں جبکہ یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوششوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔