صحت کے 11 ارب میں سے ایک پیسہ استعمال نہ ہونا عمران صاحب کا صحت کے شعبہ میں سنجیدگی پہ سوالیہ نشان ہے ، مریم اور نگزیب

عمران صاحب اسلام آباد میں پمز اور پولی کلینک کے دو ہسپتال بھی آپ نہ چلاسکی انہیں بہتر نہ بناسکی ترجمان مسلم لیگ (ن) عمران صاحب آپ کی نالائقی اور غفلت کی بناء پرپیسہ ہونے کے باوجود پمز کے آئی سی یو کو بہتر بنانے کا کام بھی شروع نہ ہوسکا، بیان

جمعہ 3 اپریل 2020 13:29

صحت کے 11 ارب میں سے ایک پیسہ استعمال نہ ہونا عمران صاحب کا صحت کے شعبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحت کیلئے مختص 11ارب استعمال نہ ہونے پروزیراعظم عمران خان کے سامنے سوال اٹھایا کہ رواں مالی سال کے لئے صحت کے 11 ارب میں سے ایک پیسہ استعمال نہ ہونا عمران صاحب کا صحت کے شعبہ میں سنجیدگی پہ سوالیہ نشان ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اِس ۱۱ ارب میں سے زیادہ سکیمیں مسلم لیگ ن کی تھیں جو آپ پوری نہ کر سکے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جو حال سات سال میں خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں کا کیا وہ اسلاآباد کے ہسپتالوں کا بھی کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسلاآباد میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی ایک پیسہ خرچ نہ ہوسکا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں دھیلے کا کام نہ کیا، جون میں پیسے زائد المعیا دہو جائیں گے، ہے کوئی جواب آپ کے پاس ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اسلام آباد میں پمز اور پولی کلینک کے دو ہسپتال بھی آپ نہ چلاسکی انہیں بہتر نہ بناسکی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اسلام آباد کے یہ ہسپتال پہلے ہی دیگر علاقوں کے مریضوں کا بھی علاج کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے خیبرپختونخوا‘ میں ’’صحت کا جوانقلاب‘‘ برپا کیا، وہاں سے مریض بھی اسلام آباد ہی آتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں صحت کا بجٹ استعمال نہ ہوپانا، ہسپتالوں میں آلات اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی عمران صاحب آپ کی ناکامی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خصوصی افراد کے لئے الیکٹرو میڈیکل سامان بھی ایک سال میں آپ مہیا نہ کرپائے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک ارب روپے وبائی امراض اور دیگر لوازمات کے لئے رکھا گیا تھا، وہ بھی آپ استعمال میں نہیں لاسکے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے لئے مختص فنڈز استعمال کرتے تو وبائی امراض روکنے پر تحقیق ہوپاتی ۔انہوںنین کہاکہ پمز ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 6 ارب روپے استعمال ہوتے عوام کی صحت بہتر ہوپاتی۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ بچوں کے لئے آئی سی یو کی تیاری، جدید ایچ وی اے سی سسٹم کا پیسہ بھی استعمال نہ کرسکی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نالائقی اور غفلت کی بناء پرپیسہ ہونے کے باوجود پمز کے آئی سی یو کو بہتر بنانے کا کام بھی شروع نہ ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں پمز اور پولی کلینک کے لئے جدید مشینیں، کمبل اور دیگر سامان نہ خریدا جاسکا،عمران صاحب صحت کے شعبے میں بھی آپ کی کارکردگی صفر ہے اور برا بھلا پچھلی حکومتوں کو کہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی ذاتی انّا اور تکبر کی وجہ سے ابھی تک مکمل طور پہ پی ایم ڈی سی بحال نہ ہو سکا۔