کورونا کیخلاف جنگ، چین کا امریکہ پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کا الزام

امریکہ نے دو فروری سے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی تو اب تک وہاں ٹرمپ نے کیا اقدامات کیے بیان

جمعہ 3 اپریل 2020 13:45

کورونا کیخلاف جنگ، چین کا امریکہ پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کا الزام
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) چین نے کورونا وائرس کا ڈیٹا چھپانے کے امریکی الزامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو دی گئی بریفنگ کے دوران امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون ترجمان نے کہا کہ دسمبر2019 میں کورونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا اور چین کی حکومت نے اس وقت سے کام شروع کر دیا تھا۔امریکی حکام ہمارے اوپر صرف الزام لگانا چاہتے ہیں اور درحقیقت میں ہم ان کے ساتھ مباحثے میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن اگر باربار بہتان لگایا جائے گا تو ہمیں مجبورًًا حقائق واضح کرنا پڑیں گے۔ترجمان نے سوال کیا کہ امریکہ نے 2 فروری سے چینی باشندوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی تو کوئی بتانا پسند کرے گا کہ اب تک وہاں کی حکومت نے کورونا کے متعلق کیا اقدامات کیے ہیں

متعلقہ عنوان :