ڈینیئل پرل کیس، پاکستان کے اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ

امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے تمام ملزموں کی سزاؤں کو ختم کرنا دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے،ایلس ویلز

جمعہ 3 اپریل 2020 13:45

ڈینیئل پرل کیس، پاکستان کے اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) امریکہ نے ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ افسوناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے پاکستانی حکومت کے اپیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈینیئل پرل کے قتل کے ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے تمام ملزموں کی سزاؤں کو ختم کرنا دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے۔امریکی صحافی ڈینئیل پرلگے اغوا اور قتل کا فیصلہ 18 سال بعد گزشتہ روز سنا یا گیا۔تین مرکزی مزمان کو اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے بری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دو روکنی بنچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔