امارات ائیرلائنز6 اپریل سے محدود پیمانے پر پروازیں شروع کردے گی

ابتدا میں صرف یو اے ای سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سوار کیا جائے گا،چیئرمین کا بیان

جمعہ 3 اپریل 2020 13:49

امارات ائیرلائنز6 اپریل سے محدود پیمانے پر پروازیں شروع کردے گی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات کے حکام نے امارات ائیرلائنز کو 6 اپریل سے محدود پیمانے پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی ملکیتی فضائی کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعیدآل مکتوم نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی اور کہا ہے کہ ان پروازوں کے ذریعے ابتدا میں صرف یو اے ای سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سوار کیا جائے گا اور بہت جلد اس کی تفصیل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :