جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ، کھلاڑیوں کو گروپس میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے، کوچ

جمعہ 3 اپریل 2020 13:49

جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جرمن کلب بنڈس لیگا کی ٹیم شیلکے نے گروپس میں ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں ایک جانب تمام کھیل متاثر ہورہے ہیں وہیں جرمن فٹبال کلب شیلکے کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہیکلب کے کوچ ڈیوڈ ویگنر کا کہنا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ، کھلاڑیوں کو گروپس میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جرمن لیگ بنڈس لیگا کے تمام میچز کورونا وائرس کے سبب 30 اپریل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں ، شیلکے کی ٹیم اس وقت لیگ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، اس نے 25 میچز میں 37 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔