افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،4 سکیورٹی اہلکار، 6 عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 3 اپریل 2020 15:43

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں4 سکیورٹی اہلکار اور 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج کے ترجمان عبدالخلیل خلیل نے بتایا کہ گزشتہ رات کو عسکریت پسند گروپ نے صوبہ بدخشاں کے ضلع یمگان کے علاقہ اشنگن میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا جس پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ضلع یمگان اور ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔