نام نہاد ترجمانوں کو کوئی اور ڈیوٹی دے دی جائے پہلے قوم کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں‘پرویز ملک

کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے باوجود اب تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس نہ پہنچانے پر شدید تشویش ہے‘عمران نذیر

جمعہ 3 اپریل 2020 16:11

نام نہاد ترجمانوں کو کوئی اور ڈیوٹی دے دی جائے پہلے قوم کے تحفظ کے لئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نام نہاد ترجمانوں کو کوئی اور ڈیوٹی دے دی جائے پہلے قوم کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے باوجود اب تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو اب تک حفاظتی لباس نہ پہنچانے پر شدید تشویش ہے، اس کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی کے لئے بڑے خاکے کو بھی ذہن میں رکھنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کورونا ٹیسٹنگ، سکریننگ کے لئے فوری طور پر واضح طریقہ کار اور معیارات بنائے جائیں۔ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ایسے میں کسی واضح پالیسی کا نہ ہونا خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیکرکے فورم پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی بریفنگ دی جائے کیونکہ اجتماعی کاوشوں کے لئے سب کی تجاویز سے ملک اور قوم کو خطرات سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔س موقع پر سید توصف شاہ، میاں طارق،علی ملک، اظہر فاروقی، نذیر خان سواتی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس حکومت کی طرف سے تفتان بارڈر پر حفاظتی انتظامات نی کرنے کی وجہ سے پھیلا، شہباز شریف کا ڈینگی کے خلاف بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کرونا سے قوم کو بچانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔