بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا

ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی جس کے بعد ان شہریوں کو جن کے ویزے کی میعاد ختم ہورہی ہے ، وزیر خارجہ

جمعہ 3 اپریل 2020 16:15

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سخت سفری پابنیوں اور فلائٹ آپریشنز میں خلل پڑنے کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے 4 اپریل کل سے پروازیں شروع ہوں گی اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ وطن واپسی کی 17 پروازیں 4 تا 11 اپریل کے درمیان اڑان بھریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (قومی رابطہ کمیٹی) کے منظور شدہ منصوبے کے تحت اپنے شہریوں کی وطن واپسی عمل میں لائی جائیگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی جس کے بعد ان شہریوں کو جن کے ویزے کی میعاد ختم ہورہی ہے ، بیرون ملک کام کرنے والے یا تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ترجیحی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔