ڈینیل پرل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہوا، شاہ محمود قریشی

ساری دنیا کی توجہ کورونا کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے اور پاکستان کی کورونا سے متعلق کاوشوں کی دنیا تعریف کررہی ہے، وزیر خارجہ

جمعہ 3 اپریل 2020 16:15

ڈینیل پرل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہوا، شاہ محمود قریشی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ساری دنیا کی توجہ کورونا کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے اور پاکستان کی کورونا سے متعلق کاوشوں کی دنیا تعریف کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ساری دنیا کی توجہ کورونا کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے اور پاکستان کی کورونا سے متعلق کاوشوں کی دنیا تعریف کررہی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کورونا پر مفید گفتگو ہوئی اور انہوں نے کورونا سے متعلق اچھی تجاویز شیئرکیں، سیکریٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھی بات ہوئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہوا ہے، اپیل کا حق ہے اعلیٰ فورم پر اپیل کی جا سکتی ہے۔