سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ڈاکومنٹری فلم بنادی

جمعہ 3 اپریل 2020 17:43

سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی ہے۔ اعظم خان چند روز قبل لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اعظم خان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سکواش کے کھیل میں قومی پرچم کو سربلند کیا۔

(جاری ہے)

اس ڈاکومنٹری میں سکواش کے سابقہ چیمپئنز نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل عامر مسعود نے بھی اس عظیم کھلاڑی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس کاوش کے ذریعے اعظم خان کی سکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جو بلاشبہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔