صوابی ،ٹوپی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2020 18:14

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) ٹوپی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان اور ایس ایچ او گدون شمس القمر خان نے چرس و ہیروئن برآمد کرکے منشیات فروش کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دی ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری اور گھیرا تنگ مختلف کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 3.130گرام چرس اور 505 گرام ہیروئن برآمد۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کے پیش نظر میں موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی سلسلہ میں زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان ہمراہ پولیس نفری نے منشیات فروش ملزم عثمان عرف دانش سکنہ افغانستان کے قبضہ سے 1.015گرام چرس برآمد کیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم محمد آصف سکنہ غازی کے قبضہ سی505.گرام ہیروئن برآمد کیا۔ اور ایس ایچ او آئی ڈی ایس شمس القمر خان نے ملزم امیر رحمان سکنہ گندف کے قبضے سے 2115 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ مزید تفتیش شروع جاری ہے۔