سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس و ججز نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کرونا ریلیف فنڈ میں 2لاکھ روپے فی کس کے حساب سے عطیات جمع کروا دیئے

جمعہ 3 اپریل 2020 18:17

سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس و ججز نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز نے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے کرونا ریلیف فنڈ میں 2لاکھ روپے فی کس کے حساب سے عطیات جمع کروا دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے قائم کیے گئے کرونا ریلیف فنڈ سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم ،سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل ، سابق چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء نے فی کس 2لاکھ روپے کے چیک وزیر اعظم آزادکشمیر کے پرنسپل سیکرٹیر ی راجہ امجد پرویز علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ میں اپنے آفس چیمبر میں دیے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے آزادکشمیرجموں وکشمیر ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابراور تمام ججز صاحبان نے بھی فی کس2 لاکھ روپے اپنی ماہانہ تنخواہ سے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیے ہیں۔