حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کریں گے، صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے: وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 اپریل 2020 18:10

حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل 2020ء) حکومت نے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یم صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔ وفاقی وزیرِتعلیم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے، یہ تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار زندگی ٹھپ لیکن پرائیویٹ سکول پوری فیسیں وصول کرنے لگے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، سٹاک مارکیس کریش کرہی ہیں اور روزگارِ زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے اور نجی و پرائیویٹ تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں ہیں ایسے میں پرائیوٹ سکولز نے والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

سکولز میں اس وقت چھٹیاں ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں لیکن سکول مالکان نے ایک دفعہ بھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو فیس ادا کرنے کا کہا ہے۔ پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کے والدین سے چھٹیوں کے باوجود فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ آمدنی کے ذرائع بند ہیں اور حکومت نے بھی سکول مالکان سے کہا ہے کہ وہ چھٹیوں میں آدھی فیس وصول کریں لیکن مالکان نے طلباء کو پوری فیس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا کی وجہ سے یوٹیلیٹی بل کم ہو گئے ہیں، حکومت نے ٹیکسز معاف کردیے ہیں، بجلی اور گیس کے بل بھی قسطوں کی شکل میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں کی پوری وصولی کر رہے ہیں۔ والدین نے اس حوالے سے احتجاج کیا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ایک طرف بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور دوسری طرف سکول مالکان مزے سے اپنے گھروں میں بند ہیں بچوں کے والدین کاروبار بند ہونے کے باوجود ان سے فیسیں لے رہے ہیں۔