Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا خودسوزی کے واقعے کا نوٹس

چیف کمشنر کو واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم ،48 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ پیش کی جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 اپریل 2020 18:31

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خودسوزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے چیف کمشنر کوواقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دے دیا ہے، انکوائری رپورٹ جلد پیش کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم کے سامنے ایک شخص کے آگ لگا کر خودسوزی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ ضلعی مجسٹریٹ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ واضح رہے آج وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شہری نے آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

خود سوزی کرنے والے شخص کا قریبی عزیز ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ شہری کو شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جا رہی ہے۔

خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا تھا۔ خط میں شہری نے شکایت کی تھی کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں۔ شہری نے خط میں لکھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔ مزید لکھا کہ  جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔

جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی۔ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عامر لیاقت حسین نے خودسوزی کرنے والے شخص پر بچی سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوکشی کرنے والے شخص کیخلاف 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج تھا، یہ شخص مفرورتھا، واقعہ دل خراش ہے لیکن حقائق سمجھنا بھی ضروری ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے آگ لگا کر خودکشی کرنے والے شخص سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ خوکشی کرنے والے شخص کے خلاف دسمبر 2019 میں ایک تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی، یہ مفرور بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال خودکشی کو کسی بھی زاویے سے ہمدردی یا رحم کے زاویے سے دیکھنا فرمان نبوی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ دل خراش ہےلیکن حقائق سمجھنا بھی ضروری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات