آرٹ گروپ تھیٹر والے کا آن لائن ایکٹنگ کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 3 اپریل 2020 19:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) آرٹ گروپ تھیٹر والے نے آن لائن ایکٹنگ کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کلاسز آن لائن شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر باقاعدہ کلاسز ہوں گی جہاں آرٹ سے محبت کرنے والے سٹوڈنٹس اپنے ڈائیلاگ اور پرفارمنس اپنے اساتذہ کو بھیجیں گے اور اساتذہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی رہنمائی کریں گے۔

واضح رہے کہ تھیٹر والے کے ذریعے آرٹ کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس مرتبہ کورونا وائرس کے باعث منفرد انداز میں کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کلاسز کے انعقاد کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں استعمال کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :