Live Updates

سندھ حکومت نے راشن تقسیم کرنے کی حکمت عملی میں دو ہفتے لگا دیئے مزید دو ہفتے لسٹیں بنائیں جائیں گے، حلیم عادل شیخ

مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے عوام پریشان ہے دن بہ دن سندھ کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی

جمعہ 3 اپریل 2020 19:37

سندھ حکومت نے راشن تقسیم کرنے کی حکمت عملی میں دو ہفتے لگا دیئے مزید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے راشن تقسیم کرنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے دو ہفتے لگا دیئے مزید دو ہفتے لسٹیں بنائیں جائیں گے، عوام کو کوئی بھی رلیف نہیں ملے گا، ہمیں خدشات ہیں سرکاری سطح پر تقسیم کئے جانے والا راشن زائد معیاد نہ ہو، کیون کہ بنائی گئی تمام کمیٹیاں ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتی ہیں جس کے بنا پر غیر معیاری اور سستے دانوں خریدی گئی اشیاء خوردنوش کو عوام میں تقسیم کیا جائے گا جس عوام میں مزید بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

سندھ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سرکاری سطح پر راشن خرید کر دینے کے بجائے کیش رقم دی جائے تاکہ جو مستحق ہیں اپنی مرضی کا راشن خرید سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت کی طرف سے مالی امداد کے حصول کے لئے سلیف رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، کوئی مستحق نہ امداد سے نہ رہے، وفاقی حکومت نے 8171میسیج سروس شروع کر دی ہے جس پر مستحق افراد تصدیق کر سکتے ہیں جن افراد کا ڈیٹا نہیں ہے ان کے لئے آن لائن ویب ساٹس پر سیلف رجسٹریشن شروع کر دی گئی اور ضلع انظامیہ کے دفاتر میں بھی ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی مستحق امداد کے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے مزید کہا مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے عوام پریشان ہے دن بہ دن سندھ کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، عوام دو وقت کے کھانے کے لئے پریشان نظر آرہی ہے کوئی بھی مخیر حضرات و سماجی تنظیمیں راشن تقسیم کرنے آتی ہیں تو ان کو لوٹ لیا جاتا ہے ایسی ہی حالات رہے تو حکومت سے سنبھاکے نہیں جائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کرانا کی چیکنگ کٹس، ماسک ڈاکٹروں اور عوام کو میسر نہیں ہوئے ہیں، اسپتالوں میں ٹیسٹ کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ سندھ میں موجود تمام مریضوں کی تشخیص ہوجائے اور اس وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات