Live Updates

راشن کی تقسیم ضرورت مند افراد کے گھروں تک کی جائے، ڈاکٹر عمران شاہ

تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے،پی ٹی آئی رکن سندھ

جمعہ 3 اپریل 2020 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر اور موجودہ صورتحال سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے راشن پر غریب مزدور کا حق ہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے جن افراد کو راشن مہیا کیا جاچکا ہے وہ دوسرے ضرورت مندوں کو موقع دیں عوام اچھے شہری اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں راشن میں موجود اشیاء عالمگیر وباء کورونا کو مدد نظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جارہی ہے دال، آٹا،چینی و دیگر اجناس انسانی قوت مدافعت کو مضبوط رکھتے ہیں،مخیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں آگے بڑھییں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایسی غذا کا انتخاب کریں جس کے استعمال کے بعد انسان کا جسمانی توازن قوت مدافعت ہر درج حرارت کے مطابق برقرار رہے۔

(جاری ہے)

عوام گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور سماجی فاصلوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات