Live Updates

چنیوٹ۔ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب و بین المذاہب امن کمیٹی قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 اپریل 2020 21:06

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب و بین المذاہب امن کمیٹی قاضی غلام مرتضیٰ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہو سکتا مرحوم نے اپنی ساری زندگی فلاحی کاموں کیلئے وقف کر رکھی تھی مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی شاہ ، سید گروپ کے سربراہ سید شاہد علی شاہ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی چنیوٹ کے صدر سید علی رضا زیدی ، ڈویثرنل ممبرا من کمیٹی صاحبزادہ خواجہ معین الدین ،سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل چنیوٹ سید نورالحسن شاہ ، پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن چنیوٹ کے چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین ، بین المذاہب امن کمیٹی چنیوٹ کے وائس چیئرمین میاں دلدار احمد، سٹی چیئرمین مولوی مشتاق احمد نے قاضی غلام مرتضی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے چنیوٹ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم نیک سیرت اور نیک دل انسان تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات