مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.4ارب روپے کے سودے

جمعہ 3 اپریل 2020 21:25

مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.4ارب روپے کے سودے
کراچی۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج ( پی ایم ای )انڈیکس 3,583کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کی8.4ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 24,607 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 2.763 ارب روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.623 ارب روپے ، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 776.483 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 593.790 ملین روپے، ا ین ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 591.973 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 413.461 ملین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 321.227 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 131.282 ملین روپے ، جاپان ایکیویٹی کے سودوں کی مالیت 108.168 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 56.282 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 22.403 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 13.938 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 13 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 12.847ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 9.183ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :