وزیراعظم عمران خان کا فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے خیالات کا خیر مقدم

جمعہ 3 اپریل 2020 21:45

وزیراعظم عمران خان کا فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے خیالات کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج پر کمنٹ کیا ،شیرل سینڈبرگ نے تحریر کیا کہ پاکستان سے اشتراک اور درست معلومات کی فراہمی کے ذریعے کورونا سے نمٹنے میں عوام کی مدد پر خوشی ہے ،وزیراعظم نے شیرل سینڈبرگ کے خیالات کا خیر مقدم کیا ،وزیراعظم کی جانب سے فیس بک انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی گئی ۔