چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لارجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 3 اپریل 2020 21:45

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لارجانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لارجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کرو نا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ایران کے عوام کرو نا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،پاکستانی قوم ایران کے بھائیوں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے اس وبا کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت ، عوام اور پارلیمان کی جانب سے ڈاکٹر علی لاریجانی اور ایران کی عوام کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری ایران کی مشکلات کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھے۔