ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل اور ڈپٹی کمشنر الطاف حسین کا نماز جمعہ کے دوران مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ

مساجد میں لوگوں نے صوبائی حکومت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے مقررہ تعداد میں نماز جمعہ ادا کی

جمعہ 3 اپریل 2020 21:46

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت، ڈپٹی کمشنر الطاف حسین و دیگر پولیس افسران نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ضلع بٹگرام میں نماز جمعہ کے دوران مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے دیگر پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ ضلع بٹگرام کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا، دکانداروں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی دوکانیں بند کر دیں اور مساجد میں بھی لوگوں نے صوبائی حکومت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے مقررہ تعداد میں نماز جمعہ ادا کی۔

بٹگرام کی عوام نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا رہے۔ ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے بٹگرام کی عوام کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنمائوں اور دیگر مشران علاقہ نے تاجروں اور عوام کی طرف سے آئندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔