کوروناکے خلاف جنگ دشمن سے جنگ کرنے جیسے جذبہ کی ضرورت ہے‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
22کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کوروناکیخلاف کھڑاہونا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں
جمعہ 3 اپریل 2020 21:53
(جاری ہے)
وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے چوہدری عنصر سمیت دیگر کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور عوام کو کورونا سے بچائو کیلئے پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی جانب سے 5ملین روپے کے ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان عطیہ کر نے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چیئر پرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں اگر عوام گھر وں میں رہیں گے تو کوئی شک نہیں کہ ہم بھی چین کی طر ح پاکستان میں کوروناکیخلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگا کوروناسے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ گورنر نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے بدقسمتی سے ان حالات میں اپوزیشن کوئی مثبت تجویز دینے اور اپنا مثبت کردار ادا کر نے کی بجائے تنقیدی پالیسی اختیار کررہی ہے جو کسی بھی صورت درست نہیں اس مشکل کی گھڑی میں اپوزیشن کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنا کردارادا کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج چین بھی پاکستان کیساتھ کھڑا ہے مگر معاشرے کے تمام طبقات کو بھی کورونا کے خطرات کو سنجیدہ لینا ہوگا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے انکو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے کورونا کے خلاف جنگ کسی فرد ،جماعت یا حکومت کی نہیں ہر پاکستانی کی جنگ بن چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.