مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کی اہلیت کا نیا قانون قابل مذمت ہے، ڈاکٹراختر ملک

جمعہ 3 اپریل 2020 22:14

ملتان ۔03 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ کورونا پر ہے اوربھارتی حکمران جماعت بی جے پی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ میں جل رہی ہے۔ بی جے پی کے رہنما سوامی سٴْبرمنین کا مسلمانوں کے خلاف حالیہ بیان انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔ سٴْبرمنین کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل کی اہلیت کا نیا قانون قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب سے چھیڑچھاڑ کر کے ہندو بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی مسلمانوں کے خلاف مذموم کوششوں کو روکیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور لیڈرشپ ہندوستان کی ریاست دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے اپنیٹویٹ میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کی وطن واپسی کے لئے وہ خود متحرک ہیں۔ تر جمان صوبائی وزیرکے مطابق ڈاکٹر اختر ملک نے سوشل میڈیا پر فنکاروں کی اپیل کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اس معاملے پر رابطہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے فنکاروں کی جلد وطن واپسی کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ایمبیسی فنکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہمارے آرٹسٹ ملک کا سرمایہ ہیں۔شمعون عباسی، محب مرزا، صنم سعید اور سارہ لورین سمیت تمام فنکار جلد اپنے گھروں میں واپس لوٹ آئیں گے۔