کورونا وائرس سے معالمی معیشت شدید متاثر ، امریکہ میں 6.6ملین افراد نے بے روزگاری کی رعایتوں کی درخواستیں دیدی

جمعہ 3 اپریل 2020 22:44

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) اعدادوشمار میں یہ نظر آنے کے بعد کہ کرونا وائرس سے عالمی معیشت شدید متاثر ہونے کے وقت گزشتہ ہفتے امریکہ میں ریکارڈ 6.6ملین افراد نے بے روزگاری کی رعایتوں کے لئے درخواستیں دی ہیں، ہانگ کانگ سٹاکس خساروں کے ساتھ کھل گئے۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ انڈیکس 0.89فیصد یا 207.11پوائنٹس کمی کے ساتھ 23072.95ہوگیا۔بنچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس 0.25فیصد یا 7.06پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 2773.58ہوگیا، جبکہ چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج میں شن ژن جامع انڈیکس 0.17فیصد یا 2.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1694.62ہوگیا۔