Live Updates

اشیا ئے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی،اسد آفریدی ایڈوکیٹ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری انفارمیشن اسد آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اشیا ئے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی لہٰذا حکومت آٹا،چینی،گھی،دالوں اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنے سمیت اس کی نرخوں میں خاطر خواہ کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت اعلانات کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہاجس سے غریب عوام کی پریشانیوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکمران جاری امتحان کی گھڑی میں عوام کو حوصلہ اور ریلیف دینے کی بجائے مختلف ہتکھتڈوں سے ان کی محرومیوں میں اضافہ کررہے ہیں جس کا حالیہ مثال لاک ڈائون کے دوران وزیر اعظم پیکج کے تحت امدادی سامان پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے ذریعے تقسیم کرنے کا ہے جس سے عیاں ہوتا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان تحریک انصاف کے منظور نظر افراد مستفید ہوں گے اور اصل مستحقین محروم رہ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی اس قسم کی بندر بانٹ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ یہ غریب عوام کی حق تلفی کے مترادف اقدام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات