پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان معاہدہ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) عوام کی ذہنی صحت میں بہتری کیلئے پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سے رابطہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ڈاکٹر تیمور بیگ کوفوکل پرسنز مقررکر دیا گیا۔ ڈاکٹر رافعہ رفیق کے مطابق گورنر پنجاب کی ہدایت پر قائم ٹیلی میڈیسن سنٹر کے ذریعے عوام کی ذہنی کونسلنگ کی جائے گی۔