افغان حکومت قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ بن کر امن معاہدہ سبوتاژ کررہی ہے،جے یوآئی نظریاتی

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیرقاری مہراللہ حاجی حبیب اللہ مولوی محمدابراھیم مولوی رحمت اللہ حقانی حاجی محمدنوردیگرنے کہا کہ افغان حکومت قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنے سے امن معاہدہ کو سبوتاژ کیاجارہا ہے امن معاہدہ 16 ماہ سے جاری مذاکرات کے نتیجے عمل میں آئی جو افغان ملت کاایک دیرینہ خواہش تھی لیکن اب افغان حکومت بھارت کی ناپاک بدامنی کی عزائم کی تکمیل کے لیے امن معاہدہ میں رکاوٹیں کھڑی کیے جارہے ہیں اوربھارتی ایما پرقیدیوں کی رہائی تعطل کی شکار ہے معاہدے کے تحت طالبان کے رہائی یقینی بنانے تک امن کاقیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کامسلم دشمنی معاندانہ رویہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں مسلم ممالک کوغیرمستحکم کرنے کیلئے کوئی ایساحربہ نہیں جو انہوں نے استعمال نہ کیاہو دشمن قوتیں اس مذموم عزائم سے مسلم ممالک کی درمیان تلخیاں اور دوریاں پیداکرناچاہتی ہیں اور ان کا مقصد محض فتنہ و فساد برپا کر کے دنیا کا امن و سلامتی تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف طاقتیں اور عوامل کارفرما ہیں نادیدہ قوتیں بدامنی کے حالات تیل چھڑکنے کی کوشش کرہی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا امن معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لیے کردار ادانہ کیا تو اس خطے پر ایک نئی جنگ چڑھنے کی نتائج سب کوبھگتنا پڑیگا قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی قوتیں کردار ادا کرے۔