جراثیم اور اینٹی ملیریا کش کیمیکل ختم ،شہر بھر میں جاری جراثیم کش سپرے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے بند کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:29

جراثیم اور اینٹی ملیریا کش کیمیکل ختم ،شہر بھر میں جاری جراثیم کش سپرے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے تعاون سے بدین میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں کرائے جانے والے جراثیم کش اور اینٹی ملیریا سپرے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کئے جانے والے جراثیم کش کیمیکل کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہر بھر میں سپرے کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں میونسپل کمیٹی زرائع کے مطابق ہم نے تحریری طور پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ضلعی افسر ڈی ایچ او کو جراثیم کش کیمیکل اور اینٹی ملیریا پوڈر کے موجود اسٹاک کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے مذید جراثیم کش کیمیکل اور اینٹی ملیریا پوڈر کی ڈیمانڈ کی تھی جس پر ڈپٹی کمیشنر بدین نے محکمہ صحت کو ہنگامی طور پر جراثیم کش کیمیکل کی فراہمی کی ہدایت کی تھی جس پر تاحال عمل نہ ہونے کے باعث اسپرے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہی. جبکہ دوسری جانب آفسران ججز اور خفیہ اداروں کے دفاتر اور رہائشی علاقوں میں اسپرے کا سلسلہ روزآنہ کی بنیاد پر جاری ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :